گوگل نے جی میل کے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا
دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل نے جی میل کے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا، مذکورہ اپڈیٹ صارفین کے ای میل ایڈریس کو زیادہ محفوظ بنا سکتی ہے۔
اینڈرائیڈ جی میل ایپ میں ایک بڑی تبدیلی لائی جارہی ہے، جی میل میں اکثر صارفین کسی کانٹیکٹ کو غلط ایڈریس فیلڈ میں ڈال دیتے ہیں تو اب اسے ڈیلیٹ یا دوبارہ انٹر کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
گوگل ورک اسپیس کے آفیشل بلاگ پوسٹ میں اس فیچر کا اعلان کیا گیا، یہ اپڈیٹ ای میل ایڈریسز کو غلطی سے پھیلنے سے روک سکتی ہے۔