اے این ایف کی کارروائیاں ،چار ملزمان گرفتار منشیات برآمد
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن جاری۔
4 کاروائیوں کے دوران 4 ملزمان گرفتار۔
کاروائیوں میں 20 لاکھ سے زائد مالیت کی 16.7 کلو گرام منشیات اور 23 لیٹر شراب برآمد۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
ٹنڈو جام حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 5 کلو گرام چرس برآمد۔
حیدر آباد میں ایک اور یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 2 کلو چرس اور 23 لیٹر شراب برآمد۔
گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔
اے این ایف کی دیگر کاروائیاں
سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بحرین کے لئے روانہ ہونے والے مسافر کے بیگ سے 2.5 کلو آئس برآمد۔
رائے ونڈ روڈ قصور میں رکشہ میں چھپائی گئی 7.2 کلو گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔