انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیوحملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں جی ایچ کیوحملہ کیس کی سماعت ہوئی، جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکلا محمد فیصل ملک، فیصل چوہدری اور بابراعوان پر مشتمل پینل پیش ہوا جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے نوید ملک ظہیر شاہ سرکار کی طرف سے پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نے بانی پی ٹی آئی سمیت 60 سے زائد ملزمان پر فردجرم عائد کردی۔
عمر ایوب، راشد شفیق، راجہ بشارت اوردیگر پر فرد جرم عائدکی گئی، انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کےجج امجدعلی شاہ نے فرد جرم عائد کی۔