ٹریفک جرمانوں کی رقم ڈیجیٹل میڈیا ایپ کے ذریعے جمع کرانے کی سہولت متعارف کرا دی گئی

0

کراچی:ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی جانب سے ٹریفک پولیس نے عوام کی پریشانی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ٹریفک چالان (جرمانوں) کی رقم جمع کرنے کے لیے ایزی پیسہ ایپ سے چالان کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔شہری بروقت چالان کی رقم ادا کرکے اپنے کاغذات حاصل کرسکیں گے۔صارفین کو چالان کی مد میں کاغذات جمع نہیں کرانے پڑیں گے بلکہ صارف اپنا چالان موقع پر اپنے موبائل فون سے ہی *ایزی پیسہ،* کے ذریعے چالان جمع کر سکتے ہیں اس کے علاوہ نیا پے (nayapay) جاز کیش اور یو بی ایل اومنی استعمال کرنے والوں کو چالان جمع کرانے کی سہولت میسر ہے ان موبائل ایپ کے ذریعے موقع پر ہی چالان کی رقم جمع کروا کر قیمتی وقت بچا سکتے ہیں شہریوں کو چالان کی ادائیگی میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی اور انہیں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.