:قائد آباد پولیس کی کارروائی ہوائی فائرنگ کرنے والے سیاسی جماعت کے 5 افراد گرفتار۔

ملزمان نے فرار ہl کے دوران ہوائی فائرنگ کی اور پولیس موبائل کو نقصان پہنچایا

0

کراچی :قائد آباد پولیس کی دوران گشت کارروائی ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 افراد گرفتار .ایس ایچ او فراصت حسین شاہ کے مطابق گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ ،شراب کی بوتلیں اور دو گاڑیاں برآمد ہوئیں،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔گرفتار ملزمان شادی کی تقریب میں بارات کے ہمراہ جارہے تھے ، ملزمان نے اسنیپ چیکنگ پر موجود پولیس اہلکاروں کے سامنے ہوائی فائرنگ کی . اسنیپ چیکنگ پر موجود اہلکاروں نے کار کو روکنے کی کوشش کی ،ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے اپنی گاڑی سے پولیس موبائل کو ٹکر مار کر نقصان پہنچایا۔ایس ایچ او کے مطابق ملزمان اپنا تعلق سیاسی جماعت پیپلز پارٹی سے ظاہر کر رہے ہیں واقعے کی مزید جانچ جاری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.