سندھ پولیس کے شکائتی نظام کو عوامی سطح تک موثر بامقصدبنانا ہے۔آئی جی سندھ 

0

 

 

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت آئی جی پی شکائتی سیل (CMS) کی اب تک کی کارکردگی،شکایات کے ازالے اور اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس منعقدہوا۔

 

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیز ہیڈکواٹرز،آئی ٹی،اے آئی جی ایڈمن،شکائتی سیل،آپریشنز اور پی ڈی آئی ٹی نے شرکت کی۔

 

مقدمات کے عدم اندراج سے متعلق عوامی شکایات پر شکائتی سیل متعلقہ ایس ایس پی سے وضاحت طلب کرےگا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

 

متعلقہ ایس ایس پی عوامی شکایات پر پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے کی وجوہات اورذمہ داروں کا تعین کرکے جواب شکائتی سیل کو بھیجے گا۔آئی جی سندھ

 

مقدمات کے اندراج میں ٹھوس شواہد کو نظرانداز کرنے،ٹال مٹول,تاخیری حربوں سے کام لینے،مدعی کو ہراساں اور عدم تعاون ثابت ہونے پر متعلقہ ایس ایچ او اور ایس آئی او کے خلاف پولیس قوانین کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے انہیں نوکری سے برخاست کردیا جائے گا۔آئی جی سندھ

 

شکائتی سیل پولیس ملازمین کی جانب سے موصول شکایات کو سنیں اور انہیں حل کرکے رپورٹ پیش کرے۔آئی جی سندھ

 

ہمارا مقصد سندھ پولیس کے شکائتی نظام کو عوامی سطح تک موثر،سینٹرلائزڈ اور بامقصدبنانا ہے۔آئی جی سندھ

 

تمام ڈی آئی جیز،ایس ایس پیزاور یونٹ انچارجز عوامی کی جانب سے موصول شکایتوں کو سنیں اور انہیں حل کریں۔آئی جی سندھ کی ہدایت

 

اپنے اضلاع میں فری رجسٹریشن آف ایف آئی آرکو یقینی اور ممکن بنائیں۔آئی جی سندھ

Leave A Reply

Your email address will not be published.