’محمد‘ برطانیہ کا مقبول ترین نام بن گیا
’محمد‘ برطانیہ کا مقبول ترین نام بن گیا
’محمد‘ نہ صرف اسلامی ممالک کا پسندیدہ نام ہے بلکہ اس نام کی مقبولیت انگلینڈ اور ویلس میں بھی سب سے زیادہ ہوچکی ہے۔
ملکی محکمہ شماریات نے بتایا کہ برطانیہ میں ’’محمد‘‘مقبول ترین نام ہے، سال 2023 میں 4600 بچوں کا نام ’’محمد‘‘ رجسٹرڈ کیا گیا، محمد نام 2016 سے دس سرفہرست ناموں میں آرہا تھا، گذشتہ سالوں میں ’نوح‘ Noah مقبول نام رہا تھا –