شادی کی تقریب میں فائرنگ ایک لڑکا جاںبحق دو زخمی ۔

پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا، اصل ملزمان فرار

0

 

 

 

کراچی کیماڑی میں  شادی کی تقریب کے دوران فایرنگ سے ایک لڑکا جاںبحق اور دو افراد زخمی ہوگئئے ۔ جیکسن تھانے کی دود کیماڑی گلشن سکندر آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور اس کے نتیجے میہں ایک لڑکاموقع پر جاں بحق جبکہ دو اففراد زخمی ہوگئے ۔ واقے کے بعد علاقے میں افرا تفری مچ گئی ۔فائرنگ کرنے والے افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق گلی کے اندر ٹینٹ لا کر تقریب کی جارہی تھی ۔ زخمیوں کونجیاسپتالپہنچایا گیاجہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ جاں بحق ہونے والا12 سالہ مالک ولد زاہد ہے جبکہ زخنیوں میں 9 سالہ ابرار سمیت دو افراد شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق واقعے میں دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ، جبکہ فائرنگ کرنے والے اصل ملزمان فرار ہوگئے ہیں جنکی  تلاش جاری ہے ، پولیس حکام کاکہنا ہے کہ  دولہا اور دلہن والے دونوں کا تعلق ایک ہی برادری سے ہے اور دولہا کا باپ فائرنگ کرنے والوں کو منع بھی کرتا رہا لیکن کوئی نہیں مانا ۔ واقعے کی مزید جانچ جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.