بانی پی ٹی ائی کی جانب سے سول نافرمانی تحریک کی کال ناقابل عمل ہے

0

اسلام آباد

عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی تازہ ترین کال پارٹی کےلیے حیران کن ہے اور زیادہ ترکے خیال میں یہ قابل عمل نہیں ہے۔ زیادہ ترپارٹی رہنماؤں نے اپنے داخلی وٹس ایپ گروپ میں بات کرتے ہوئے سول نافرمانی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کے خیال میں یہ کال نہ تو قابل عمل ہے اورنہ ہی بروقت۔

پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ عمران خان کے سامنے اس معاملے کو اٹھائیں گے اور اسے واپس کرائیں گے۔

اسد قیصرکے مطابق انہیں سول نافرمانی کی کال کے حوالے سے ایکس پر عمران خان کی پوسٹ سے پتہ چلا۔

ایک ذریعے کہنا تھا کہ یہ تو قابل عمل نہیں ہے نہ تو بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان میں اپنے اہل خانہ کو رقم بھجوانا بند کریں گے اور نہ ہی وہ بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی بند کریں گے۔ حتیٰ کہ پی ٹی آئی کے رہنما بھی ایسا نہیں کرپائیں گے کیونکہ بطور رکن پارلیمنٹ سول نافرمانی میں حصہ لینے سے وہ نااہل ہو جائیں گے –

Leave A Reply

Your email address will not be published.