مرکزی مسلم لیگ عوامی سیاست کا فروغ چاہتی ہے۔فیصل ندیمس

0

اکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے مرکزی مسلم لیگ ہاؤس میں رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں تنظیمی اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس کی صدارت مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدرفیصل ندیم نے کی ۔اس موقع پر کراچی کے صدراحمدندیم اعوان ،جوائنٹ سیکرٹری فیصل علی بلوچ بھی ہمراہ موجود تھے۔ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں اور کراچی کے مختلف شعبوں کے ذمہ داران نے شرکت کی اور رکنیت سازی مہم کی رپورٹ پیش کی۔تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل ندیم نے کہاکہ مرکزی مسلم لیگ ملک میں شفاف، خدمت پر مبنی اورعوامی سیاست کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ہم عوامی مسائل کے حل اور پاکستان کے فلاح کے لیے کام کر رہے ہیں۔ کراچی کے عوام مرکزی مسلم لیگ کے منشور سے جڑ کر ایک روشن اور خوشحال پاکستان کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں گے۔کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ کراچی میں ایک مضبوط سیاسی قوت بن کر ابھری ہے۔رکنیت سازی مہم کے پہلے مرحلے میں ہزاروں شہریوں کا مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرناخدمت کی سیاست پر اعتماد کرنا ہے۔ مرکزی مسلم لیگ کراچی کے عوام کو ایک نئی امید فراہم کرے گی۔اس موقع پر جوائنٹ سیکریٹری فیصل علی بلوچ نے کہا اب تمام فیصلے عوام کرے گی اور کارکنان عوام کے درمیان ہوں گے پچھلی دہائیوں سے سیاسی جو خلاء عوام اور سیاسی کارکنان میں تھا اسے پاکستان مرکزی مسلم لیگ پورا کرے گی۔اجلاس کے موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے ذمہ داران نے اس بات پر اعادہ کیاکہ کراچی کے گھرگھر میں مرکزی مسلم لیگ کی بات کو پہنچائیں گے اور خدمت کی سیاست کو فروغ دیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.