بھٹ جزیرےکے ہزاروں شہریوں کا مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت کااعلان

0

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت ماڑی پور ٹاؤن کے جزیرے بھٹ میں رکنیت سازی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں جزیرے کے ہزاروں باسیوں نے رکنیت سازی فارم پُر کر کے مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے خصوصی دورہ کیا اور نائب صدر مہدی اسحاق، ماڑی پور ٹاؤن کے جنرل سیکرٹری عبدالرحیم سالاراور مقامی ذمہ داران بھی ہمراہ موجود تھے۔جزیرے کے باسیوں نے مرکزی مسلم لیگ کی خدمت کی سیاست کو بھرپور سراہا ۔شہریوں کاکہناتھا کہ جزیرے میں رہنے والے لوگ بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اور حکومت کی جانب سے ان کی مشکلات کو کوئی اہمیت نہیں دی جارہی۔ تاہم، مرکزی مسلم لیگ نے ہمیشہ ان کے مسائل کو اپنی ترجیح سمجھا اور ہر موقع پر ان کا ساتھ دیا۔ مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت کا مقصد ان کا منشور اور کام ہے۔ جزیرہ بھٹ پر ان کی جانب سے مسلسل سرگرمیاں ہمارے سامنے ہیں۔ یہاں کے غریب افراد کی مدد، میڈیکل کیمپ علاج معالجہ اور دیگر خدمات نے ہمارا دل جیت لیا۔ ہمیں امید ہے کہ مرکزی مسلم لیگ اسی طرح جزیرہ بھٹ کے مسائل پر توجہ دے کر اسے حل کرواتی رہے گی۔اس موقع پر کراچی کے صدراحمد ندیم اعوان کا کہناتھاکہ حکمرانوں کے حلقے میں پسماندگی المیہ ہے۔روٹی کپڑامکان دینے کے دعوے دارون نے عوام کو دھوکہ کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ مرکزی مسلم لیگ کی سیاست عوام کی خدمت پر مبنی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ عوام خود ہمارے ساتھ جڑتے ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ ہمیشہ ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے سرگرم رہے گی۔اور عوامی خدمت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔احمدندیم اعوان نے جزیرے کے باسیوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور ان کے مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت پر ان کا خیرمقدم کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.