ایکسپو سینٹر میں19واں کراچی عالمی کتب میلے کا آغاز 12دسمبر سے ہو گا

0

 

کراچی ایکسپو سینٹر میں انیسواں کرا چی انٹر نیشنل بُک فئیر کا آغازجمعرات 12 دسمبر سے ہو گا ،مہمان خصوصی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ افتتاح کرینگے، 5روزہ کتب میلہ 16دسمبر تک جاری رہے گا ،ایونٹ اینڈکانفرنس انٹرنیشنل کے تحت منعقد ہونےوالے عالمی کتب میلے میں17 ممالک کے تقریباً 40ادارے حصہ لے رہے ہیں جبکہ پاکستان بھر سے نامور پبلشرز بھی اپنے اسٹال لگائیں گے، اس سال5 لاکھ سے زائدشائقین کتب کی آمد متوقع ہے ،کتب میلے میں نہ صرف پاکستان بھر سے بلکہ ترکی، سنگاپور، چین، ملائیشیا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے پبلشنگ ادارے حصہ لے رہے ہیں۔یہ میلہ تمام پبلشرز، ڈسٹربیوٹرز، ملکی و غیرملکی پبلشرز، لائبریرینز اور صارفین کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے ۔ کے ،آئی ، بی ، ایف منتظمین کے مطابق صوبائی وزیربرائے تعلیم سید سردار علی شاہ افتتاحی تقریب کے مہمان اعزازی ہو ں گے۔ آرٹس کونسل پاکستان کے صدر احمد شاہ کلیدی مقرر ہونگے۔ 2005 سے لگاتار منعقد ہونے والے کرا چی بین الاقوامی کتب میلے کو پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی میلے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ کتب میلہ کتابوں اور ادب سے شغف رکھنے والوں کے لئے عروس البلادکرا چی میں سجا یا جائے گا۔ چئیر مین فئیر اینڈ ایگزیبیشن عزیز خالداورکنوینر کے۔ آئی۔ بی۔ ایف وقار متین نے منگل کے روز مقامی ہوٹل میں ہونے والی پریس کانفرنس میں صحافیوں کو اس عالمی میلے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔اس موقع پرڈپٹی کنوینر نا صر حسین، ندیم مظہر، ایم۔ اقبال غازیانی، اقبال صالح محمد، کامران نورانی، اور سلیم عبدالحسین،سعد بن عزیزاور اصغر زیدی بھی موجود تھے۔کے آئی بھی ایف کے کنوینئر وقار متین خان کا کہنا تھا کہ ہر سال ہونے والا یہ عالمی کتب میلہ پاکستان بھر کے لاکھوں طلبہ، والدین، ادبی و تدریسی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی خاص توجہ کا مرکز رہا ہے۔ وقار متین نے اس عالمی میلے میں حصہ لینے والے پبلشرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے یہ کتب میلہ اپنی کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھ سکا ہے اور ہر سال ریکارڈتوڑ تعداد میں لوگ اس میں شرکت کرتے ہیں۔انہوں نے کے ۔آئی ۔ بی۔ ایف کے اسپانسرپاکستان مرکنٹائیل ایکسچینج کا شکریہ ادا کیا ۔پریس کانفریس سے خطاب کرتے ہوئے چئیر مین فئیر اینڈ ایگزیبیشن عزیز خالدنے کہا کہ اس طرح کے کتب میلے اب صرف عا م میلوں کی حیثیت نہیں رکھتے نہ ہی یہ صرف اور صرف پبلشرز کو ایک سادہ سا پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں بلکہ موجودہ دور میں (کے ۔آئی۔بی۔ایف) جیسے کتب میلے پاکستان کے مثبت پہلوو ¿ںکو اُجاگر کرتے ہیں ۔عزیز خالد کا کہنا تھا کہ (کے۔آئی۔بی۔ایف )کا حالیہ ایڈیشن پچھلے تمام ایونٹس کے مقابلے میں منفرد ہو گا جس میں اس عالمی کتب میلے کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارت اور دیگر امور کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔ چئیر مین فئیر اینڈ ایگزیبیشن نے اس بات پر زور دیا کرا چی کتب میلے کے انعقاد سے ہم اپنے معاشرے کو اقدار، انسانیت، برادشت اور تہذیب کا درس دیتے ہیں۔ (کے۔آئی۔بی۔ایف)۔ کا مقصد پاکستانی نوجوان اور طلبہ کو یہ باور کرانا ہے کہ وہ اس آنے والے وقت میں مختلف فنون اور شعبوں میں علم وہنر حاصل کر کے اپنے ملک و قوم کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کریں گے۔ اس عالمی کتب میلے میںایک محتاط اندازے کے مطابق پانچ لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے مزید برآں اس میں مختلف کتابوں کی رونمائی کی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔ اس عالمی کتب میلے کی افتتاحی تقریب جمعرات 12دسمبر 2024کو ہوگی جبکہ پہلے دن سے عوامی داخلہ کے اوقات کار صبح 10 بجے سے لے کر رات 9بجے تک ہوں گے جو کہ پیر 16دسمبر2024 تک جاری رہے گا۔ چئیر مین فئیر اینڈ ایگزیبیشن عزیز خالد نے کرا چی بُک فئیر کے اسپانسر پاکستان مر کنٹائیل ایکسچینج کا شکریہ ادا کیا اور کرا چی انٹر یشنل بُک فئیر کے آ رگنائزر ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹر نیشنل کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.