یورپ جانے والی چاول کی کنسائمنٹ میں خرابی ایف آئی اے کاڈی پی پی کے 17 کنٹریکٹ ملازمین پر مقدمہ۔۔۔
یورپ جانے والی چاول کی کنسائمنٹ میں خرابی ایف آئی اے کاڈی پی پی کے 17 کنٹریکٹ ملازمین پر مقدمہ۔۔۔
یورپی ممالک میں پاکستانی چاول کو دھچکا
ڈی جی ڈی پی پی طارق مروت کو عہدے سے ہٹا کر نام ای سی ایل میں شامل۔۔۔
عبداللہ شاہد قائم مقام ڈی جی ڈی پی پی تعینات ۔
۔
وزیر اعظم کی سبراہی میں یورپ بھیجے گئے چاول میں کیڑے لگ جانے پر اعلی سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی
ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا.
مقدمےمیں بڑی مچھلیوں کو ایک بار پھر چھوٹ دی گئی. جن افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا وہ پلانٹ پروٹیکشن کو خیر باد کہہ چکے ہیں یا کنٹرکیٹ ملازمین ہیں زرائع.یورپ بھیجے گئے 104کنسائنمنٹ میں کیڑے پائے گئے تھے.چاولوں میں کیڑوں کی موجودگی کے باعث قومی خزانے کو ،4 بلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا تھا.کنسائنمنٹ میں خرابی کے بعد یورپی یونین نے پاکستانی کنسائنمنٹ کی انسپکشن کو گریڈ 5 سے گریڈ 10 کردیا ہے. ڈپارٹمنٹ پلانٹ پروٹیکشن نے یورپ کے لیے چاول کی کنسائمنٹس کو خطرے میں ڈال دیا.مستقبل میں پاکستانی چاول کی برآمدات کو ملین ڈالرز کا نقصان پہنچ سکتا ہے۔زرائع