غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر مقدمات درج ہوں گے، تھانے ضمانت نہیں دیں گے

0

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ سڑک پر موٹرسائیکل سواروں کے زیادہ حادثات ہو رہے ہیں۔ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر مقدمات درج کیے جائیں گے۔ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے والے کو تھانے سے ضمانت نہیں دیں گے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اور ڈی آئی جی ٹریفک نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ اس پریس کانفرنس کا مقصد بڑھتے حادثات ہیں، روز شہری مارے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف ٹریفک حادثات میں رواں سال 479 افراد جان سے گئے، 401 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ رواں سال 345 مقدمات درج ہوئے ہیں۔

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ گزشتہ دنوں ان حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ شہر میں ترقیاتی کاموں کے سبب ہیوی ٹریفک کی آمدورفت بڑھی ہے۔

جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ ہیوی ٹریفک کے خلاف چلان بڑھایا جائے گا۔ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر مقدمات درج کیے جائیں گے۔ کوشش کریں گے ٹریفک حادثات کو کم کیا جائے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ سڑک پر موٹرسائیکل سواروں کے زیادہ حادثات ہو رہے ہیں۔ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے والے کو تھانے سے ضمانت نہیں دیں گے۔ غیرذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے والے عدالت سے ضمانت حاصل کریں گے۔

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ تقریباً 57 فیصد حادثات چھوٹی گاڑیوں یا غفلت کے باعث ہوتے ہیں، سڑک پر موٹر سائیکل سواروں کے زیادہ حادثات ہو رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ملیر اور ڈسٹرکٹ ویسٹ میں زیادہ ٹریفک حادثات رپورٹ ہوتے ہیں۔ 7 ہزار سے زاہد ڈرائیورز ملیر اور ویسٹ ڈسٹرکٹ میں گرفتار کیے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال نہیں کرتے، مہم چلائیں گے موٹر سائیکل سوار افراد کو سمجھائیں گے۔ بیشتر موٹر سائیکل سوار سائیڈ گلاس کا استعمال ہی نہیں کرتے۔ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہم قیمتی جانیں بچا سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.