ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں 9افراد جاں بحق
کراچی صدر،ڈیفنس، سعید آباد، ناظم آباد، مدینہ کالونی، پریڈی، گذری اورکورنگی صنعتی ایریاکے علاقوں میں واٹرٹینکر،ٹریلر،موٹرسائیکل سلپ ہونے ودیگر نامعلوم گاڑیوں کی ٹکر ،چھت و سیڑھیوں سے گرکراورکرنٹ لگنے کے واقعات میں ایک بزرگ شہری اور4 نوجوانوںسمیت 9 افراد جا ں بحق اور 2 نوجوان زخمی ہوگئے،جبکہ ڈیفنس کے علاقے سے ایک شخص کی لاش پائی گئی ۔تفصیلات کے مطابق صدر کے علاقے صدر لکی اسٹار پی ایس او پمپ کے قریب تیزرفتارواٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سواربزرگ شہری جاں بحق ہوگئے،متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفی کی شناخت60 سالہ معروف کے نام سے ہوئی،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی۔ڈیفنس کے علاقے قیوم آباد جام صادق پل کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارایک نوجوان ہلاک اور دوسرازخمی ہوگیا،لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں انجہانی کی شناخت 18 سالہ راج عاشق اورمضروب کی شناخت 15 سالہ لیون کے نام سے ہوئی،جو قیوم آباد کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی۔سعید آبادکے علاقے بلدیہ حب ریور روڈ ولایت علی شاہ درگاہ کے سامنے تیز رفتارموٹرسائیکل سلپ ہوگئی،جس کے نتیجے میں موقع پر ایک شخص جاں بحق اور دو افرادزخمی ہوگئے،متوفی کی لاش اوردونوں زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیاجہاں دوران علاج ایک مضروب بھی دم توڑگیا،متوفیوں کی شناخت قائم عظیم اور شہاز کے نام سے ہوئی ،جبکہ مضروب کی شناکت حسین نوردین کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق تینوں نوجوان آپس میںدوست اور بلدیہ ٹاون کے رہائشی ہیں ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردیں ۔ناظم آباد کے علاقے ناظم آباد 02 نمبر سے گولیمار پل جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جا ںبحق ہوگیا،متوفی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفی کی شناخت 19 سالہ حنین عمران کے نام سے ہوئی ،پولیس نے کارروائی کے بعدلاش ورثاءکے حوالے کردی۔مدینہ کالونی کے علاقے بلدیہ 4 نمبر ہری مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،متوفی کی لاش کو سول اسپتال لایا گیا،اسپتال میں متوفی کی شناخت 32 سالہ محمد ندیم کے نام سے ہوئی ،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی۔جبکہ پریڈی کے علاقے صدر مرکزی لائین آٹو پارٹس مارکیٹ گودام کی چھت سے پراسرارطور پر گر کر50سالہ شاہد جاں بحق ہوگیا،جس کی لا ش کو سول اسپتال لایا گیا،اس حوالے سے پولیس مزید جانچ کررہی ہے ۔ادھرگذری کے علاقے اپر گزری نعمان کمرشل بلڈنگ کے قریب فلیٹ کی سیڑھیوں سے گرکر ہندو نثرانوجوان ہلاک ہوگیا،جس کی لاش کو جناح اسپتال لایاگیا،اسپتال میں انجہانی کی شناخت 30 سالہ اشوک کمار کے نام سے ہوئی ،اس حوالے سے پولیس مزیدتحقیقات کررہی ہے ۔علاوہ ازیںکورنگی صنعتی ایریا کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی ڈینم کمپنی کے قریب کرنٹ لگنے سے20 سالہ نوجوان جا ں بحق ہوگیا،جس کی لاش کو جناح اسپتال لایا گیا،متوفی نشے کے عادی تھاجو بجلی کا تارکاٹنے کے دوران کرنٹ لگنے سے جان سے گیا،لاش کی شناخت نہیں ہوسکی،لاش پولیس نے کارروائی کے بعد سردخانے منتقل کرادی۔قبل ازیںڈیفنس توحید کمرشل آئیڈیل بریانی کے قریب سے40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی،جسے تھانے منتقل کی گئی،بعدازاں ضروری کارروائی کے بعد لاش سردخانے منتقل کرادی گئی،لاش کی شناخت اوروجہ موت ابتدائی طور پر طبعی بتائی جاتی ہے ۔