پیرآباد میں مبینہ پولیس مقابلے کی رپورٹ تیار کر لی گئی

0

کراچی ( ) پیرآباد مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی ۔مقابلہ مشکوک ہے اور پولیس پارٹی کے خلاف بھی کاروائی کی سفارش کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق تین دسمبر کو پیر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو نوجوان مارے گئے تھے۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا گرل فرینڈ کے کہنے پر بلاول اپنے دوست نقاش کو لے کر واردات کے لیے گیا تھا ، پولیس ذرائع کے مطابق پوری واردات لڑکیوں نے پلان کی تھی ، پولیس

مدعی مبارک شاہ کی بھتیجی صابرہ نے دیگر بہنوں کے ساتھ مل کر واردات کا منصوبہ بنایا

مبارک شاہ اور اہل خانہ گھر سے گئے تو اس نے اطلاع دے دی ۔لڑکیوں نے اپنے دوستوں کو اپنے برقعے بھی فراہم کیے دونوں لڑکے برقعہ پہن کر مبارک شاہ کے گھر پہنچے گھر کے باہر دکاندار نے جوتے دیکھ کر مالک مکان کو اطلاع کردی

پولیس نے مبینہ مقابلے میں 19 گولیاں چلنے کا دعویٰ کیا لیکن گھر سے اتنی گولیاں چلنے کے شواہد نہیں ملے ، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واقعے کی انکوائری کے لیے ایس ایس پی ساوتھ ساجد سدوزئی کو انکوائری افسر مقرر کیا تھا۔واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بھی تحقیقاتی رپورٹ میں کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔مبینہ مقابلے کے بعد نوجوانوں کے ورثہ کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا اور واقعے کی غیر جانب دارانہ کاروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.