یونان میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ ایک پاکستانی جان باغ دیگر کو بچا لیا گیا

0

جنوبی یونان میں کشتی الٹنے کے واقعے میں ایک پاکستانی شہری کی موت اور 47 کے بچنے کی تصدیق کردی گئی۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق یونان کے جزیرہ کریٹ کے جنوب میں گزشتہ روز کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں بچائے گئے افراد میں 47 پاکستانی ہیں۔

 

ترجمان کے مطابق ایک پاکستانی کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے، اس مرحلے پر پاکستانی شہریوں میں سے جاں بحق یا لاپتہ افراد کی تعداد کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایتھنز میں پاکستانی سفارتخانہ ہیلینک کوسٹ گارڈ اور چانیا کوسٹ گارڈ سے رابطے میں ہے، جو سرچ اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.