قبضہ مافیا کے خلاف رکن صوبائی اسمبلی بھی بول پڑے ۔ ایس ایچ اوز کی شکایت کاخط ارسال کر دیا
ایم کیو ایم پاکستان کے ممبر صوبائی اسمبلی سندھ نصیر احمد بھی قبضہ مافیہ کیخلاف بول پڑے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں قبضہ مافیہ کیخلاف نصیر احمد نے ڈی آئی جی ویسٹ کو تحریری شکایت کر دی
ایم کیو ایم پاکستان کے ممبر صوبائی اسمبلی سندھ نصیر احمد نے ڈی آئی جی ویسٹ کو قبضہ مافیہ کیخلاف تحریری شکایت جمع کرا دی
سرجانی اور منگھوپیر میں پولیس قبضہ مافیہ کی سہولت کاری میں ملوث ہے ، نصیر احمد
پولیس قبضہ مافیہ کے کارندوں کیساتھ ملکر مکینوں کو گھروں سے بے دخل کر رہے ہیں ، ممبر صوبائی اسمبلی
منگھوپیر مون سٹی کے رہائشیوں پر جعلی مقدمات درج کیئے جارہے ہیں ، نصیر احمد
حافظ احمد علی نامی شخص اپنے کارندوں اور پولیس کے مدد سے مکینوں کو ہراساں کر رہے ہیں ، ممبر صوبائی اسمبلی سندھ