رینجرز کی کاروائی بھتہ خوری میں ملوث گینگ اور کارندہ گرفتار

0

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے بلوچ کالونی سے منشیات فروشی اور بھتہ وصولی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم حبیب علی عرف حسیب موٹا کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کالعدم BLF کے ساتھ رابطہ میں تھا اوران کے لیے فنڈنگ اور سہولت کاری کرنے میں بھی ملوث تھا ۔ ملزم 2012 میں لیاری گینگ وار کمانڈر بہادر پی ایم ٹی کے گروپ میں شامل ہوا اور لیاری گینگ وار کی تمام سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے ۔ ملزم اس سے قبل متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے اور ملزم کے خلاف لیاری کے مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔ملزم پیشہ ور عادی مجرم ہے اور جیل سے رہائی کے بعدمجرمانہ سرگرمیوں میں مسلسل ملوث رہا ہے۔ ملزم لیاری میں بڑے پیمانے پرمنشیات فروشی کرتا رہا ہے۔ ملزم بی ایل ایف کے کارندوں زمان بلوچ ( ہلاک)، شعیب بلوچ ( بلاک ) سمیع بلوچ ، اوصاف بلوچ اور جمعہ بلوچ کا قریبی ساتھی ہے۔ جنہوں نے 2023 میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے نائیک دلشاد کو فائرنگ کر کے شہید کیا تھا۔ ملزم بیرون ملک لیاری گینگ وار کمانڈر بہادر پی ایم ٹی کے ساتھ رابطے میں تھا اور اس کی ہدایات پر کام کر رہا تھا۔

گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور منشیات مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔عوام الناس سے اپیل ہے کہ، ایسے جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز مدد گار بذریعہ واٹس ایپ نمبر 0347900111 یا رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر کال کریں یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.