سندھ حکومت نے نا اہلی کا ثبوت دیتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے انکوائری زدہ دوہری شہریت کے حامل افسر کو گریڈ 19میں ترقی دیدی

0

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے نا اہلی کا ثبوت دیتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے انکوائری زدہ دوہری شہریت کے حامل افسر عبدالسجاد خان کو گریڈ 19میں ترقی دیدی،مبینہ طور پر اس معاملے میں عبدالسجاد خان نے ایک سیاسی شخصیت کے پی اے کو دو کروڑ روپے رشوت کی مد میں ادا کئے ہیں، عبدالسجاد خان جس انکوائری کا حصہ ہیں اس میں واضع عدالتی احکامات ہیں کہ اس معاملہ کا انکوائری کمیٹی تشکیل دے کراز سر نو جائزہ لیا جائے مگر تاحال اس معاملے میں کوئی انکوائری کمیٹی تشکیل نہی دی جا سکی ہے،تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے انکوائری زدہ اور کینیڈین شہریت کے حامل افسر عبدالسجاد خان کو سندھ حکومت نے نا اہلی کا ثبوت دیتے ہوئے گریڈ 19میں ترقی دے دی ہے جس سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ایمانداری سے کام کرنے والے افسران میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے، زرائع کا کہنا ہے کہ عبدالسجاد خان جس انکوائری کا حصہ ہیں اس میں انہیں نوکری سے بر طرف کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے ان کی نووکری بحال رکھتے ہوئے ایک نئی انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا جو کہ اس سارے معاملے کا شفافیت کی بنیاد پر از سر نو جائزہ لیتی، مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ کئی سال گزرنے کے باوجود بھی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر قابض مافیا نے انکوائری کمیٹی نہی بننے دی تاکہ کرپشن میں لتھڑے افسران کو بچایا جا سکے، اور اب ڈائریکٹر ڈیمولیشن جیسے اہم عہدے پر تعینات کرپٹ افسر کو سندھ حکومت کی جانب سے گریڈ 19میں تمام ضابطے بالائے طاق رکھتے ہوئے ترقی دی گئی ہے جبکہ لیٹر میں مزکورہ انکوائری کا بھی زکر کیا گیا ہے، قاضی احمد سے تعلق رکھنے والے ایس بی سی اے زرائع کا کہنا ہے کہ عبدالسجاد خان اس وقت بھی یومیہ لاکھوں روپے کی کرپشن انہدامی کارروائیوں کی آڑ میں کر رہے ہیں اور انہیں گریڈ19میں ترقی دے دینا ایس بی سی اے کے قابل افسران کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے، اصولی طور پر سندھ حکومت کو چاہئیے تھا کہ پہلے انہیں انکووائری میں کلیئر ہونے کے لئے کہا جاتا جس کے بعد انہیں ترقی دی جاتی مگر انہیں ترقی انکوائری کے دوران ہی دے دی گئی ہے جس سے واضع ہوتا ہے کہ سندھ حکومت کی پوری دال ہی کالی ہے، زرائع کا کہنا ہے کہ پرانی انکوائری کے ساتھ ساتھ عبدالسجاد خان مزید تین انکوائریز میں بھی شامل ہوچکے ہیں جن کی تفصیل بھی جلد شامل اشاعت کی جائے گی، ان تینوں انکوائریز میں عبدالسجاد خان پر کرپشن کرنے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے سمیت دیگر سنگین نوعیت کے الزامات عائد ہیں جنہیں ابھی عبدالسجاد خان کی جانب سے پوشیدہ رکھنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، موقف حاصل کرنے کے لئے ڈائریکٹر ڈیمولیشن عبدالسجاد خان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر ان سے رابطہ ممکن نہی ہو سکا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.