ریٹایرڈ ایس پی جاوید تنولی کے اہل خانہ گھر کے باہر لٹ گئے
کراچی : ریٹایرڈ ایس پی جاوید تنولی کے اہل خانہ گھر کے باہر لٹ گئے واقعہ فیروز آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ ملزمان اسلحے کے زور پر دیدہ دلیری کے ساتھ اہلخانہ کے ساتھ لوٹ مار کر کے فرار ہوئے ۔ دو مسلح افراد فائرنگ کرتے لوٹ مار کرتے رہےْ واقعے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے کار سوار فیملی کے ساتھ لوٹ مار کے دوران وہاں سے گزرنے والے افراد کا راستہ بھی روکا اور فائرنگ کرتے رہے۔ ملزمان نے اہلخانہ سے زیورات ، نقدی اور موبائل فون لوٹے۔ گزشتہ روز فیروز آباد میں پولیس مقابلے میں دو ملزمان مارے گئے تھے ۔