گڈاپ سٹی پولیس نے دو روز قبل ہونے والے اندھے قتل کیس کا معمہ حل کر لیا

0

 

 

گڈاپ سٹی پولیس نے دو روز قبل ہونے والے اندھے قتل کیس کا معمہ حل کر لیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو ابراہیم پولٹری فارم گڈاپ کے قریب سے گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق مورخہ 15 دسمبر 2024 کو تھانہ گڈاب سٹی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے ایک شہری وارث خان ولد رحیم گل کا قتل کیا تھا جس کا مقدمہ نمبر 749/2024 ذیر دفعہ 302/34 کے تحت درج کیا گیا تھا۔پولیس نے ٹیکنیکی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور قتل میں استعمال ہونے والے ڈنڈے اور کلہاڑی بھی تحویل میں لے لی۔گرفتار ملزمان کی شناخت سلیمان ولد زر ولی خان اور ایوب خان ولد اصیل خان کے ناموں سے ہوئی۔ایس ایچ او سرفراز جتوئی کے مطابق مقتول افغانی تھا اور ملزمان کا اس سے جھگڑا ہوا تھا جس پر ملزمان نے اسے قتل کیا۔واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہے ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.