پاکستان کوسٹ گارڈ نے ایک ماہ کی رپورٹ جاری کردی

0

کراچی :

پاکستان کوسٹ گارڈزکی گزشتہ ایک ماہ میں بلوچستان کے علاقے گوادر، پسنی اور اوتھل میں منشیات اور ڈیزل اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں -اعلی کوالٹی کی چرس، آئس اور ڈیزل برآمد

مورخہ18دسمبر2024:گزشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی انٹیلی جنس کی بنیاد پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے8لاکھ23 ہزار4سو 52لیٹر غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔اس کے علاوہ دیگر کارروائیوں میں 135کلوگرام میتھ آئس اور652.5کلوگرام چرس کی اندرون/ بیرون ملک اسمگلنگ کو ناکام بنایا۔ مذکورہ منشیات اور ڈیزل قبضے میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 73.631ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی منشیات اور غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معشیت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

 

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز

Leave A Reply

Your email address will not be published.