اینٹی نارکوٹک فورس کی کاروائیاں پانچ ملزمان گرفتار

0

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن جاری

 

7 کاروائیوں کے دوران 5 ملزمان گرفتار۔

 

کاروائیوں میں 1 کروڑ سے زائد مالیت کی 122.04 کلو گرام منشیات برآمد۔

 

حیدرآباد میں واقع کوریئر آفس میں پشاور سے بھیجے گئے پارسل سے 190 عدد نشہ آور گولیاں برآمد۔

 

بلوچستان میں تربت کے غیر آباد علاقے سے 100 کلو گرام چرس برآمد۔

 

رنگ روڈ پشاور پر پارک کے قریب رکشہ میں چھپائی گئی 16.8 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار۔

 

اوکاڑہ روڈ قصور میں پیٹرول پمپ کے قریب خاتون سے 1.2 کلو گرام چرس اور 2.2 کلو گرام آئس برآمد۔

 

ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور روڈ پر ملزم سے 980 گرام آئس برآمد۔

 

شاہ پل ملتان کے قریب ملزم کے قبضے سے 610 گرام آئس برآمد۔

 

برہان ٹول پلازہ اٹک کے قریب ملزم سے 150 گرام افیون برآمد۔

 

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف

Leave A Reply

Your email address will not be published.