موٹر وے پولیس میں ایمانداری سے فرائض انجام دینے والے افسران کے اعزاز میں تقریب

0

موٹر وے پولیس میں ایمانداری سے فرائض انجام دینے والے افسران کے اعزاز میں تقریب

اسلام آباد :سینٹرل پولیس آفس نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اسلام آباد میں موٹروے (M-3) پر حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی سے ملنے والی ایک کروڑ روپے کی رقم لواحقین کے حوالے کر کے ایمانداری اور دیانتداری کی مثال قائم کرنے والے افسران کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی سینٹرل ریجن علی احمد صابر کیانی، ڈی آئی جی سلمان علی خان،ڈی آئی جی شاہد جاوید، ڈی آئی جی سید فرید علی، سیکٹر کمانڈڑ شہباز عالم اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔ ترجمان موٹروے کے مطاب لاہور سے ملتان جانے والی کار ٹائر پھٹنے سے حادثے کا شکار ہوئی تھی۔ موٹروے پولیس کے افسران نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اور گاڑی کی تلاشی لینے پر ایک کروڑ روپے نقد اور قیمتی موبائل فونز لواحقین کے حوالے کئے تھے۔انسپکٹر جنرل سلمان چوہدری نے ایمانداری کا مظاہر ہ کرنے والے افسران سب انسپکٹر سید عارف رشید اور لیڈی سب انسپکٹر عائشہ جمیل کو خصوصی طور پر اپنے آفس مدعو کیا اور نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل سلمان چوہدری نے کہا کہ ایمانداری اور خدمت خلق کی یہ مثال ہمارے معاشرے کی بہتری کیلئے ایک بے مثل نظیر ہے۔ افسران کی ایمانداری کی یہ عظیم مثال تمام فورس کیلئے مشعل راہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.