پنجاب پولیس کے مشہور و معروف موٹیویشنل اسپیکر و ٹرینر محمد حسنیننے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا
پنجاب پولیس کے مشہور و معروف موٹیویشنل اسپیکر و ٹرینر محمد حسنین نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کے دوران تقریب میں شریک کراچی پولیس کے افسران و دیگر کو خود اعتمادی کو فروغ دینے،درپیش مختلف چیلنجز سے نبردآزما ہونے اور ان پر مکمل کنٹرول اور اعلی کارکردگی کے حصول سے متعلق تفصیلی آگاہی دی۔
اس تقریب کے توسط سے کراچی پولیس کے مورال میں ناصرف اضافہ ہوگا بلکہ انکے دل و دماغ پر مثبت اور پائیدار اثر بھی ہوگا۔
تقریب کا اہتمام ایس ایس پی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سید علی آصف کی ذیر نگرانی آئی ٹی کے کنٹرول روم میں کیا گیا۔