رینجرز اور کسٹم کی مشترکہ کارروائی۔ اسگل شدہ سامان برآمد

0
پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم انفورسمنٹ کا اسمگلنگ کی روک تھام کے لیئے آپریشنز کا سلسلہ جاری۔ پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم انفورسمنٹ نے حساس ادارے کی نشاندہی پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ 100فٹ روڈ سے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈاشیاء جس میں خشک دودھ،  بسکٹ، چاکلیٹ، شاپنگ بیگز، روزمرہ استعمال کاسامان اور مختلف نوعیت کی اشیاء خوردنوش برآمد کر لی گئیں۔ اسمگل شدہ اشیائے خوردونوش کو گوداموں میں چھپایا گیا تھا۔برآمد کیے گئے سامان کی مالیت کروڑں روپے ہے۔
برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ اشیاء 12 مزدا ٹرکوں کے ذریعے مزید قانونی کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر د ی گئی ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.