کراچی : صدر رمپا پلازہ میں ااتشزدگی کا واقعہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
صدر رمپا پلازہ میں اچانک آگ نھڑک اٹھی ۔ واقعے کی اطلاع ملے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ فائر بریگیڈ کی چا گاڑیاں جبکہ ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینس اور ایک اسنارکل کی مدد سے امدادی کام شروع کیا گیا۔ آگ چھت پر موجود کچروں میں لگی ھی ۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق بروقت اطلاعملنے سے فوری کارروائی کی گئی اور آگ پرقابو پالیا گیا ۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب کلفٹن میں عمارت میں آگ لگ گئی ۔ اطلاع ملتے ہی فائ ربریگیڈ کی ٹیم پہنچی اور آگ پر قابو پایا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ عمارت ککی پہلی منزل پر لگی تھی اور وہاں موجود افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ آگشارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ تاہم واقعے کی مزید جانچ جاری ہے ْ۔