اے این ایف کار وایی ٥ ملزمان گرفتار
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کریک کاروائیاں جاری
7 کاروائیوں کے دوران 5 ملزمان گرفتار۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کاروائیوں میں 42 کروڑ سے زائد مالیت کی 1565.218 کلو گرام منشیات برآمد۔
بلوچستان میں بھرابچہ سے 367 کلو افیون، 55 کلو چرس، 19.5 کلو آئس، 79 کلو بھنگ کے بیج، 58 کلو پوست کے بیج اور 554.232 کلومشتبہ مواد برآمد۔ اختر آباد ہزارگنجی کوئٹہ سے 180 کلو ہیروئن برآمد۔کوئٹہ میں جبل نور سے 169 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔ سری نگر ہائی وے اسلام آباد پر تبلیغی مرکز کے قریب 24 کلو افیون اور 48 کلو چرس برآمد۔ سیٹلائٹ ٹاؤن کیچ میں ہوٹل کے قریب 6 کلو آئس برآمد۔ اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب ملزم کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمد۔.شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب کار میں چھپائی گئی 1.1 کلو ویڈ اور 1.3 کلو آئس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔