ایف آئی اے امیگریشن کی بڑی کاروائی .امریکہ جانے والی خاتون مسافر گرفتار
ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر بڑی کاروائی
امریکہ جانے والی خاتون مسافر گرفتار
ثناء خواجہ نامی افغان خاتون مسافر نے پاکستانی ویزا جعل سازی سے حاصل کیا۔
ملزمہ 13 نومبر کو چمن بارڈر کے ذریعے علاج کے نام پر پاکستان آئی تھی۔ملزمہ علاج کے حوالے سے کسی قسم کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ نے علاج کا بہانہ کر کے امریکی ویزا اپلائے کرنے پاکستان آئی تھی۔ملزمہ کے کزن نے پاکستان جانے کے لئے میڈیکل ویزا اپلائی کرنے کا مشورہ دیا تھا. ملزمہ نے پاکستان پہنچنے کے بعد امریکی سفارتخانے سے ویزا حاصل کیا. ملزمہ نے پاکستانی ویزا اپلائی کرنے کے لئے جعلی دستاویزات استعمال کی .گرفتار ملزمہ کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے.مزید تفتیش جاری ہے