کچے کے ڈکیت کی کراچی انٹری ۔ڈیفنس میں۔ مقابلہ دو اغوا کار ہلاک

شہری کو اغوا کر کے اندرون سندھ لے جانا تھا

0

*ڈیفنس پولیس اور اغوا کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 ملزمان موقع پر ہلاکہ، اسلحہ اور اغوا میں استعمال ہونے والی کار برامد جبکہ مغوی بحفاظت بازیاب*

 

تفصیلات:

مذکورہ پولیس مقابلہ اج صبح ساڑھے چار بجے کے قریب تھانہ ڈیفنس کی حدود میں واقع CR روڈ پر ہوا جہاں پولیس معمول کے مطابق گشت پر مصروف تھی

 

سلور مہران میں سوار ملزمان ڈیفنس سی ار روڈ سے گزر رہے تھے جنہیں پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی

 

پولیس کی جوابی فائرنگ سے اغوا کار ملزم اعجاز علی ولد احمد علی عقیل احمد ولد غلام اکبر موقع پر ہلاک جبکہ ان کے دیگر دو ساتھی موقع سے فرار

 

مغوی نظیر احمد قریشی ولد ممتاز حسین قریشی کو جس کے منہ اور ہاتھ بندھے ہوئے تھے باحفاظت بازیاب کر لیا گیا ہے جسے صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب درخشاں کے علاقے سے ملزمان نے اغوا کیا تھا

 

ہلاک ملزمان کا تعلق ضلع کشمور سے ہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول اور اغوا کے لیے استعمال کیے جانے والی سلور مہران کار بھی برامد

 

ملزمان کے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ ہلاک ملزمان اور اس کے دیگر دو ساتھی تھانہ ساحل کہ مقدمہ نمبر 256/24 میں پولیس کو مطلوب تھے

 

ہلاک ملزمان کو مزید ضابطے کی کاروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں تین مقدمات 1078/24، 1079/24 اور 1077/24 درج کو کے مزید تفتیش کیdefens جا رہی ہے

 

*

کراچی: ڈیفنس کے علاقے سے مقابلے کے بعد شہری کو بازیاب کرانے کا معاملہ

ہلاک اور فرار ملزمان شہری کو اغوا کرکے سکھر کے کچے میں لے جانا چاہتے تھے، ڈی آئی جی ساوتھ

ملزمان نے شہری کے اغوا کے بعد تاون کے لیے فون کرنا تھا، ڈی آئی جی ساوتھ

پولیس ملزمان کے دو ساتھیوں کی تلاش کررہی ہے، ڈی آئی جی ساوتھ

ملزمان کا ایک ساتھی رکشہ ڈرائیور ہے جو ٹارگٹ کی نشاندہی کرتا تھا، ڈی آئی جی ساوتھ

ملزمان نے تین مہینے قبل بھی شاہراہ فیصل سے بزنس مین کو اغوا کیا تھا، ڈی آئی جی ساوتھ

Leave A Reply

Your email address will not be published.