شاہ لطیف میں ہائی ایس وین میں آتشزدگی۔ ایک درجن سے زائد افراد جھلس گئے

0

شاہ لطیف بھینس کالونی موڑ کے قریب مسافروں  سے بھری ہائی ایس وین میں آتچشدگی کے باعث خواتین اور بچوں اور سمیت  ایک درجن سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو برس وارڈ منتقل کیا گیا۔ گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لیف کے علاقے بھینس کالونی موڑ کے قریب قائم گیس فلنگ اسٹیشن کے باہر کھڑی ہائی ایس وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور اس نے تیزی سے دیگرحصون پر پھیلنا شروع کردیا۔ مزکورہ گاری میں ایک درجن سے زائد افراد سوار تھے ، آگ لگنے کے باعث اندر بھیٹھے افراد بھی اسکی لیٹ میں آئے فوری طور پر امددای عمل چروع کرتے ہوئے اندر پھنسے افراد کو نکالا گیا اور انہیں سول اسپتال برنسوارڈ منتقل کیا گیا۔ آگ گاری میں اتنی تیزی سے پھیلی اور چند ہی لمحوں میں گاڑی مکمل طور پر جل گئی ۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے پہنچ کر آگ پر قابو پانئ کا عمل شروع کیا۔ واقعے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی طویل قطار بندھ گئیں جس کے باعث امدادی ٹیموں کو بھی وہاں پہنچے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسپتال منتقل کیے جانت والے زخمیوں میں 10 سالہ تسبیہ  اسکا بھائی 18 سالہ حفیظ ولد رفیق، 25 سالہ مدیحہ ، وزیر علی 7 سالہ عزرا، دو سالہ سارا، 30 سالہ دانیا زوجہ وزیر، 50 سالہ امیر بخش،  شامل ہیں ۔ تمام افراد کاتعلق اندرون سندھ س ے بتایا اتا ہے اور متاثرین آپس میں رشتے دار ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مزکورہ مقام پر گیس کے غیر قانونی فلنگ اسٹیشن کے سامنے ہوا ہے ۔ اس والے سے مزید جانچ جاری ہے ۔ شہر بھر میں قائم غیر قانونی فلنگ اسٹیشن اور پٹرول ڈیزل کے غیر قانونی کاموں کے باعث اس طرز کے وواقعات ہوچکے ہیں جس میں انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ مالی نقصان کے واقعات بھی رونما ہوئے ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.