ٹینکر کے وال کھول کر پانی بہانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا
احتجاج کے نام پر واٹر ٹینکرز کے وال کھول کر پانی سڑک پر بہانے کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں درج ؛ مقدمہ نیپا ہائیڈرنٹ انچارج شہاب علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔۔ مقدمے میں تشدد، فساد کی کوشش، کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں