ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی

0

کراچی ()ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین دانش امان کی قیادت میں 7 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں کاروباری شخصیات فاروق احمد، یوسف، عدنان، حارث، اور شیخ ابرار بھی شامل تھے۔ترجمان کے مطابق وفد نے پولیس چیف کا شکریہ ادا کیا اور لیدر انڈسٹری سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ایڈیشنل آئی جی نے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات کے اختتام پر وفد نے ایڈیشنل آئی جی کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

Leave A Reply

Your email address will not be published.