ایس آئی یو کی کارروائی ۔۔اغوا کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار

0

اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ/سی آئی اے (کراچی) نے انٹیلیجنس معلومات پر اغوا کی وارداتوں اور لینڈ گریبر کے گروہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بمقام گورنمنٹ ڈگری کالج سیکٹر فائو ایل نارتھ کراچی کے قریب چھاپہ ماراـ

چھاپے کے دوراں ایک ملزم بنام مظہر علی ولد حامد علی کو گرفتار کیا گیا۔

دوران انٹیروگیشن ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں لینڈ گریبنگ و اغوا کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ـ

ملزم کے خلاف تھانہ اجمیر نگری میں اغوا کا مقدمہ درج ہے متعلقہ تھانے جات کو اطلاع دی گئی ہے ـ

ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ـ

Leave A Reply

Your email address will not be published.