٭ انسپکٹرجنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ کا آئی ٹی ونگ کا دورہ۔

0

 

٭ انسپکٹرجنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ کا آئی ٹی ونگ کا دورہ۔
٭ اے آئی جی ارم عباسی نے انسپکٹرجنرل رفعت مختار راجہ کو آئی ٹی ونگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنے اور دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ انفارمشین ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے موٹروے پولیس میں شفافیت کے معیار کو مزید بہتر بنانے، شہریوں کی بے لوث خدمت اور پیٹرولنگ کے معیار کو بہتر بنایا جا ئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل، رفعت مختار راجہ نے انفارمیشن ٹیکنالوی ونگ کے دورہ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اے آئی جی(آئی ٹی) ارم عباسی نے آئی ٹی ونگ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قومی شاہراؤں پرٹریفک قوانین کے یکساں نفاذ اور چالاننگ کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے اور ادارے کوپیپر لیس اور کیش لیس بنانے کیلئے آئی ٹی ونگ کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز محمد سلیم اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔آئی جی نے مزید کہا کہ پاکستان بھرکی موٹرویز اور ہائی ویز پر تعینات افسران کی کا ر کردگی کو جانچنے کیلئے آئی ٹی سے بھر پور استفادہ حاصل کیا جائے۔ای۔ٹکٹنگ ایپلیکیشن کی مدد سے  یکساں قانون کے نفاذ میں شفافیت لائی جا رہی ہے۔ اس ایپلیکیشن کے ذریعے موٹرویز اور ہائی ویز پر جرمانے کرنے اور ادائیگی کے عمل کو موثر اورآسان بنا یا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس وطن عزیز پاکستان کا وہ ایک قابل رشک ادارہ ہے جو دور جدید کے تقاضوں سے ہم اہنگ ہو کر ترقی کی نئی راہوں پر گامز ن ہے۔ موٹروے پولیس نے ایمانداری، خوش اخلاقی اورعوامی مدد کے زریں اصولوں کو اپنا نصب العین بنا کر عوام الناس کے دلوں میں بے پناہ جگہ بنائی ہے اور یہی وجہ ہے کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس عوام کے محفوظ اور آرام دہ سفر کو یقینی بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.