چوری اور چینی جانے والی گاڑیاں اصل مالکان کے حوالے کرنا شروع
کراچی
ایڈیشنل ائی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل ، شریف آباد میں کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری و چھینی گئی قیمتی گاڑیوں کی برآمدگی کے بعد اصل مالکان کے سپرد کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس تقریب میں ڈی آئی جی سی آئی اے ، ایس ایس پی اے وی ایل سی و پولیس کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
پولیس چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے وی ایل سی نے کراچی کے مختلف علاقوں سے تین ماہ کے دوران چوری اور چھینی گئی گاڑیوں میں سے 138 کاریں اور 503 موٹر سائیکلز ملک کے مختلف شہروں سے برآمد کی ہیں جو کہ ان کے اصل مالکان کے حوالے کی جا رہی ہیں۔
پولیس چیف نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دیتے ہوئے اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران کو انعامات دیئے جانے کا اعلان کیا اور مستقبل میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی ہدایت کی۔
بعد ازاں پولیس چیف نے گاڑیوں کے ملکان کو انکی برآمدہ گاڑیوں کی چابیاں دیں اور مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر شہریوں نے پولیس چیف کا گاڑیوں کی واپسی پر شکريہ ادا کيا اور اے وی ایل سی کی کارکردگی کو بھی سراہا