رینجرز نے سال نو کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے

0

پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے سال نو کی تقریبات پر سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔

 

کراچی سمیت اندرون سندھ کی اہم شاہراؤں پر رینجرز کی جانب سے موبائل اور موٹر سائیکل اسکواڈ تعینات رہیں گے۔ حساس مقامات پر اسنیپ چیکنگ ، موبائل پٹرولنگ اور موٹر سائیکل گشت کو مزید بڑھا دیا گیا۔ رینجرز کی بھاری نفری کراچی سمیت اندرون سندھ میں گشت اور حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات رہے گی۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل جاری۔

 

سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور کسی بھی قسم کے اسلحے کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔ عوام الناس حفاظت کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش اور خطرناک ڈرائیونگ سے گریز کریں بصورت دیگر ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

کسی بھی نا خوشگوار واقعے یا مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 یار بنجر ز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.