احتجاج کے دوران پولیس پرحملوں اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بھرپورکاروائی کا فیصلہ

0

کراچی :احتجاج کے دوران پولیس پرحملوں اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بھرپورکاروائی کی جائے گی۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کے سندھ پولیس کے افسران و جوانوں نے قانون کی رٹ کو قائم کروانے کی لیے اقدامات کیے۔ سندھ پولیس کے جوانوں نے بحثیت ٹیم شہراورشہریوں کے دفاع کویقینی بنایا .امن وامان کے قیام کے دوران چندمقامات پر انتہائی افسوس ناک واقعات رونما ہوئے۔ایسے تمام واقعات کی میرٹ پرتحقیقات کی جائیں گی۔پولیس کی املاک نقصان اور جوانوں کو شدیدزخمی کیا گیا۔ شرپسندوں کے جتھے نے قانون ہاتھ میں لیا۔ آئی جی سندھ نے کہا کے امن و امان کے قیام میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔ سندھ پولیس بہادرجوانوں اور اپنے نظم وضبط پرقائم ہے۔ سندھ پولیس عوام کی امنگوں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے رات دن موجود ہے۔ کوئی بھی شرپسند عوام اور پولیس کے درمیان خلیج پیدانہیں کرسکتا۔سندھ پولیس ہمیشہ قانون پسندشہریوں کے احترام کوملحوظ خاطررکھتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.