گداگری اور جعل سازی کے ذریعے بیرون ملک سفر کرنے والے 2 مسافر گرفتار

0

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر بڑی کاروائی

 

گداگری اور جعل سازی کے ذریعے بیرون ملک سفر کرنے والے 2 مسافر گرفتار

 

گرفتار ملزمان میں افغان مسافر احمد محمد اختر اور ایمان نامی خاتون شامل

 

احمد محمد اختر نامی افغان مسافر نے پاکستانی ویزا جعل سازی سے حاصل کیا۔

 

ملزم 3 نومبر 2024 کو چمن بارڈر کے ذریعے علاج کے نام پر پاکستان آیا تھا

 

ملزم علاج کے حوالے سے کسی قسم کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا

 

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے علاج کا بہانہ کر کے کویت جانا تھا

 

ملزم کےدوست نے پاکستان جانے کے لئے میڈیکل ویزا اپلائی کرنے کا مشورہ دیا تھا

 

ملزم نے پاکستانی ویزا اپلائی کرنے کے لئے جعلی دستاویزات استعمال کی۔

 

جبکہ دوسری کاروائی میں عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے میں ملوث خاتون مسافر آف لوڈ

 

خاتون مسافر عمرے ویزہ پر سعودی عرب جا رہی تھی۔

 

ملزمہ کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔

 

ملزمہ نے جائے پیدائش کو تبدیل کر کے عمرہ ویزا حاصل کیا ۔”

 

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ کا شناختی کارڈ اور پتہ جعلی تھا

 

ملزمہ نے ویزہ اپنے پڑوسی حاجی علی کے ذریعے 5 لاکھ 94 ہزار روپے میں حاصل کیا گیا تھا

 

گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے

 

مزید تفتیش جاری ہے

 

ترجمان ایف آئی اے

Leave A Reply

Your email address will not be published.