مولانا کے قتل،کروڑوں کی ڈکیتی کا ملزم سی ٹی ڈی کے پاتھوں گرفتار۔۔۔۔
مولانا کے قتل،کروڑوں کی ڈکیتی کا ملزم سی ٹی ڈی کے پاتھوں گرفتار۔۔۔۔
کراچی : سی ٹی ڈٰی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مولانا ضیا الرحمان کے قتل۔ کروڑوں کی ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث بدنام زمانہ بنگش گروپ کا اہم کارندہ گرفتارکرلیا۔انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق صدرپرانا ٹانگہ اسٹینڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا جو کہ 20کروڑ کی ڈکیتی مولانا ضیاء الرحمن کے قتل اور سی ٹی ڈی ،اہلکاروں سے پولیس مقابلے کا مفرور ملزم ہے
ملزم کا تعلق کراچی کے بدنام زمانہ بنگش ڈکیت گروپ سے ہے ۔ملزم تھانہ سی ٹی ڈی سندھ کراچی ،تھانہ شاہراہ فیصل ،تھانہ میٹھادر ،تھانہ ملیر کینٹ،تھانہ مبینہ ٹاؤن ،تھانہ سچل ،پولیس کو مطلوب ہے ۔ملزم نے دوران ڈکیتی مولانا ضیاء الرحمن کو شاہراہ فیصل تھانے کی حدود میں قتل کیا تھا جس کی ایف آئی آر 688/2023 میں ملزم مفرور ہےملزم نے دوران واردات ملیر کینٹ کے علاقے میں کرسچن کمیونٹی کے لڑکے جان کو 2022 میں فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جس کی ایف آئی آر نمبر 488/2022 تھانہ ملیر کینٹ میں درج ہے،ملزم سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ساتھ پولیس مقابلے کی ایف آئی آر نمبر 164/2023 میں بھی مفرور اور سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا ملزم میٹھادر تھانے کی حدود میں SOS کمپنی کی کیش وین کو اغواء کر کے 20 کروڑ لوٹنے کی ایف آئی آر 280/2021 میں اشتہاری ہے ۔راجہ عمر خطاب ملزمان کا گروہ اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے کراچی شہر میں خوف کی علامت سمجھا جاتا ہےلزم کے متعدد ساتھی ملک سے باہر اور متعدد جیل کی ہوا کھا رہے ہیں ۔ راجہ عمر خطاب کے مطابق پولیس پارٹی کے لئے تعریفی اسناد اور کیش انعام کا اعلان کیا ہے ،