سینٹرل ڈسٹرکٹ سے روزانہ کی بنیاد پر سوزوکی آلٹو چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار، تین سرقہ شدہ کاریں بر آمد
سینٹرل ڈسٹرکٹ سے روزانہ کی بنیاد پر سوزوکی آلٹو چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار، تین سرقہ شدہ کاریں بر آمد
ملزمان کو اے وی ایل سی گلبرگ ڈویژن نےCCTV فوٹیج، خفیہ اطلاع و جدید تکنیکی ذرائع کی مدد سے رنگے ہاتھوں سرقہ شدہ کارنمبر AHD-271 سوزوکی آلٹو جو کہ مو رخہ 01 جنوری 2025 کو گلبرک کے علاقے سے چوری ہوئی تھی کے سمیت گرفتار کیا۔
ملزمان نے بر آمد شدہ کار نمبرAWL-179 سوزوکی آلٹو تھانہ عزیز آباد کے علاقہ سے چوری کی تھی جس کی CCTV فوٹیج مو جو د ہے۔
ملزمان نے بر آمد شدہ کار نمبر ALV-368 مورخہ 31 دسمبر 2024 کو تھانہ حیدری مارکیٹ سے چوری کی تھی جس کا مقدمہ الزام نمبر 432/24 درج ہے۔
گرفتار ملزم خلیل اللہ اس سے قبل پانچ بار اے وی ایل سی کے ہا تھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے جس کا سابقہ ریکارڈ مو جو د ہے۔
گرفتار ملزم عثمان بھی سال 2022 میں تھانہ ڈیفنس میں گرفتار ہو چکاہے۔