اے این ایف نے مختلف کاروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 18 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کر لی

0

اے این ایف نے مختلف کاروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 18 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق کورنگی کراچی میں اسپتال کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.605 کلو منشیات برآمد کی گئی۔گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔اسلام آباد کے سیکٹر جی9 میں مسجد کے قریب ملزم کے قبضے سے 3.6 کلو چرس برآمد کی گئی۔سونا خان چوک کوئٹہ کے قریب ملزم سے 3.6 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔جھنگ روڈ فیصل آباد میں بھوآنہ چوک کے قریب ملزم سے 1 کلو آئس برآمد کی گئی۔اسلام آباد میں بحریہ ٹاؤن کے قریب 6 عدد بیگوں میں چھپائی گئی 500 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.