بھینس کالونی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والا اطہر خود ڈکیت نکلا۔*

0

 

 

 

*تھانہ سکھن میں 2 جنوری 2025 کو بھینس کالونی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والا اطہر خود ڈکیت نکلا۔*

 

ایس ایس پی ملیر کے احکامات پر تکنیکی و ٹیکنیکل وسائل استعمال کرتے تھانہ سکھن پولیس نے تفتیش کرکے حقیقت کا پتا لگا لیا۔

 

تھانہ سکھن پولیس نے ہلاک ہونے والے کے ساتھی نجف کو حراست میں لے لیا جس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے ساتھی اطہر مہر کے ہمراہ ڈکیتی کی نیت سے وقوعہ کی جگہ موجود تھے۔

 

ڈکیتی کی کوشش/ مزاحمت پر ساتھی کو گولی لگنے سے ڈکیت ہلاک ہوگیا۔

 

تھانہ سکھن پولیس نے استعمال ہونے والا اسلحہ قبضے میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

 

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.