*_لانڈھی ٹاؤن میونسپل کمشنر عدم حاضری سرکاری امور متاثر ہونے لگے_*
*_لانڈھی ٹاؤن میونسپل کمشنر عدم حاضری سرکاری امور متاثر ہونے لگے_*
*_اعلیٰ افسران خاموش تماشائی”عملے کو سرکاری کاغذات پر دستخط کرانے کے لیے محمد ابراہیم کی ذاتی رہائش گاہ حاضری لگانا پڑ رہی ہے_*
*_ٹاؤن میں دفتری کام متاثر”نئے ایم سی کی تعیناتی کے بجائے محکمہ بلدیات کا موصوف پر خصوصی شفقت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے_*
*_کراچی(رپورٹ:محمد قادر عباسی)_*
_ٹاؤن میونسپل کمشنر لانڈھی محمد ابراہیم کی دو ماہ سے زائد دفتر میں غیرحاضری جس کی وجہ سے دفتری کام سست روی کا شکار ہونے لگے سرکاری ڈاک وغیرہ پر دستخط کروانے کے لیے لانڈھی ٹاؤن کے افسران و عملے کو موصوف میونسپل کمشنر لانڈھی ٹاؤن کی رہائش گاہ جانا پڑ رہا ہے زرائع کے مطابق میونسپل کمشنر لانڈھی محمد ابراہیم کو مورخہ 17 دسمبر 2024 کو تحریری لیٹر نمبر 854/2024 (CK/AC (HQ کے ذریعے پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے پر معطل کیا گیا تھا جس پر موصوف نے محکمہ بلدیات میں سیاسی اثرورسوخ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی بیماری کا بتاکر خود کو دوبارہ 24 دسمبر 2024 کو آرڈر نمبر SLGB/SCUG/AO/admin/GEN 2024/3936 کے ذریعے بحال کرالیا زرائع کے مطابق میونسپل کمشنر نے اپنی بحالی کے لیے محکمہ بلدیات کو بتایا کہ وہ اپنے جگر ٹرانسپلانٹ کی وجہ سے دفتر سے میڈیکل لیو پر ہیں زرائع کے مطابق میونسپل کمشنر اگرچہ بیمار ہیں تو انہیں اصولی طور پر اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہیے تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ اپنی بیماری کا مکمل علاج کراسکیں لیکن انہوں نے اپنا نہ تو چارج چھوڑا اور نہ ہی اپنی ذمہ داریاں کسی ٹاؤن کے آفیسر کو سونپی جس کی وجہ سے لانڈھی ٹاؤن کے عملے کو سرکاری ڈاک وغیرہ دستخط کرانے ان کی رہائش گا جانا پڑ رہا ہے زرائع کے مطابق موصوف میونسپل کمشنر لانڈھی ٹاون محمد ابراہیم کو محکمہ بلدیات کے اعلیٰ افسران کا خاص آشیرباد حاصل ہے جس کی وجہ سے لانڈھی ٹاؤن میں سرکاری دفتری کاموں کے متاثر ہونے کے باوجود نئے میونسپل کمشنر کی تعیناتی کرنے کے بجائے محکمہ بلدیات کا موصوف پر خصوصی شفقت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے_