میئر کراچی کے ترجمان کرم اللہ وقاصی کے خلاف تاجر پر حملے فائرنگ کا مقدمہ درج
میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کراکر بلیک میل کرنے کی کوشش ہے ۔کرمﷲ وقاصی
میئر کراچی کے ترجمان اور کے ایم سی میں پی پی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی کے خلاف تاجر پر حملے فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ٹیپو سلطان تھانے میں برنس روڈ کے تاجر فراز خان نے مقدمہ نمبر 6/25درج کروادیا ۔ فراز خان تاجر کا موقف ہے کے کرم اللہ نے ساتھیوں کے ساتھ مجھ پر فائرنگ کی ۔کرم اللہ اور اس کے ساتھیوں نے مجھ سے صفائی ستھرائی 9کروڑ 87 لاکھ روپے وصول کیئے تھے ۔اپنی رقم کی واپسی پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ مقدمے میں نامزد کرم اللہ وقاصی میئر کراچی کے سیاسی امور کہ ترجمان ہیں. دوسری جانب میئر کراچی کے ترجمان کرمﷲ وقاصی نے فرازخان پر فائرنگ کے واقعہ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا، انہوں نے کہا کے ۔ ترقی کی راہ پر گامزن ہے،شرپسند عناصر شہر کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے، کرمﷲ وقاصی کا کہنا ہے میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کراکر بلیک میل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پہلے بھی مافیاز کا مقابلہ کیا اور آئندہ بھی مافیاز کے ناپاک عزائم کا مقابلہ کرونگا،شہر کی ترقی میں رکاوٹ پیداکرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، جھوٹے مقدموں سے ڈرنے والا نہیں، ہر قسم کی انکوائری کے لئے تیار ہوں، ہرصورت اپنے شہر کی ترقیے لئے کام کرتا رہونگا،