لاس اینجیلیس،ہالی ووڈ کا امیر ترین علاقہ جل کر خاکستر ہوگیا۔

0

امریکی شہر لاس اینجلس کے قریب جنگلات میں لگنے والی تباہ کن آگ نے ہالی ووڈ کے امیر ترین علاقے پیسیفک پالیسیڈز کو راکھ اور ملبے میں تبدیل کردیا۔

 امریکی میڈیا کے مطابق آگ لاس اینجلس کے رہائشی علاقے پیسیفک پیلیسیڈ میں منگل کی صبح لگی، بےقابو آگ سے ایک ہزار سے زائد گھر اور کاروباری مراکز راکھ کا ڈھیر بن گئے، آگ سے نقصانات کا تخمینہ 50 ارب ڈالر سے بھی زائد ہوگیا ہے۔

ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات اپنی جائیدادوں کی تباہی پر غمزدہ ہیں، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوچکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.