سندھ حکومت نے لیاری گینگ وار کے کارندے کی گرفتاری کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا
لیاری گینگ وار کے اہم کردار کے بین الاقوامی ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لئے وزارت داخلہ سندھ نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے انٹر پول کے زریعے ریڈ وارنٹ جاری کرائے جائیں ۔ صوبائی وزارت داخلہ کا خط ۔ اسپیشلائزڈ انوسٹی گیشن یونٹ سندھ پولیس نے ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لئے آئی جی سندھ کو سفارش کی تھی ۔ آئی جی سندھ کی سفارش پر وزارت داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے۔ گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے خلاف کراچی میں دہشتگردی ، بھتہ خوری قتل اور اقدام قتل سمیت سنگین نوعیت کے درجنوں مقدمات درج ہیں .گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو مبینہ طور پر بیرون ملک بیٹھ کر بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلا رہا ہے . وصی اللہ لاکھو سال دو ہزار انیس میں آپریشن کے بعد مفرور ہوگیا تھا۔ لاکھو گینگ گزشتہ کئی برسوں سے اولڈ سٹی ایریاز سمیت کراچی بھر میں بھتہ خوری کا منظم نیٹ ورک چلا رہا ہے ۔