ضلع کیماڑی میں دو مختلف واقعات کے دوران تین افراد کے زخمی ہونے کے معاملے پر ترجمان کیماڑی پولیس نے اعلامیہ جاری کردیا
کراچی ()گزشتہ رات ضلع کیماڑی میں دو مختلف واقعات کے دوران تین افراد کے زخمی ہونے کے معاملے پر ترجمان کیماڑی پولیس نے اعلامیہ جاری کردیا ، ترجمان کے مطابق دونوں واقعات کو ابتدائی طور پر ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ قرار دیا گیا تھا لیکن تحقیقات کے مطابق دونوں واقعات ڈکیتی مزاحمت کے نہیں نکلنے۔پہلا واقع گزشتہ رات 0930 بجے میٹروول خیبر گیٹ کے پاس پیش آیا جس میں اسداللہ اور ساجد نامی دو افراد زخمی ہوئے۔معاملے کی تحقیقات کی گئی تو پتا چلا کہ دونوں افراد بارات کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سفر کررہے تھے، بارات میں کسی فرد سے گولی چلنے کی وجہ سے دونوں افراد زخمی ہوئے۔تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔جبکہ دوسرے واقع کی اطلاع نیٹی جیٹی پل پر گزشتہ رات 0120 بجے آفتاب نامی شخص کی ڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہونے کی موصول ہوئی تھی،جبکہ معاملے کی تحقیقات کی گئی تو پتا چلا کہ مضروب کو تارا چند روڈ کیماڑی میں واقع گھر میں خود سے ہی اتفاقی فائر ہونے سے گولی لگی ہے۔تھانہ جیکسن پولیس نے مضروب کے گھر سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کرلیا ہے جبکہ مزید تحقیقات و قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔