لیاری میں عمارت میں دھماکہ ، ایک زخمی

0

راچی : لیاری آرٹ چوک میں زہر تعمیر عمارت میں دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ موٹر سائیکل سوار ملزمان کوئی شے پھینک کر فرار ہوئے جو زوردار دھماکے سے پھٹھ گیا۔ دھامکے کی آوزا اطراف میں دور تک سنی گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ کلاکوٹٓ تھانکی حدود لیاری آرٹ چوککے قریب زیر تعمیر عمارت کے باہر موٹر سائیکل پر سوار افراد دھماکہ خیز مواد پھینک کر فرار ہوگئے ۔ مواد گرنے سے وہاں زوردار دھماکہ ہوا اور وہاں موجود ایک شخص زخمی ہوگیا۔ دھماکے کی اطلاع پر پر پولیس رینجرز اور فلاحی ادارے کے رضا کار پہنچے ۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق متاثرہ جگہ سے کریکر حملے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے,  کریکر حملہ زیر تعمیر عمارت کے پلاٹ پر ہوا۔ بلڈر یہاں پر کافی عرصے سے کام کر رہا ہے, بلڈر کے لوگوں سے تنازعے بھی ہیں, مزید اس کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں. بلڈر نے بتایا کہ اسے کسی قسم کی دھمکی یا بھتہ کی پرچی/کال موصول نہیں ہوئی ہے, کریکر حملے میں 1 شخص معمولی زخمی ہوا،:ذرائع کے مطابق واقعہ ھتہ خوری کا شاخسانہ ہے اور اس سے قبل بھی اس طرز کے واقعات رونما ہچکے ہیں جس میں پولیس کی جانب سے بھتہ خوری کو منع کیا جاتا رہا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.